خبریں

پرانے زمانے میں لوگ کیمیکل ری ایکشن کیسے کرتے تھے؟

پرانے زمانے میں لوگ کیمیکل ری ایکشن کیسے کرتے تھے؟


 پرانے زمانے میں لوگ کیمیکل ری ایکشن کیسے کرتے تھے؟ جب کیمسٹری کا نام بھی نہیں تھا



آج ہم لیب میں ٹیسٹ ٹیوب میں کیمیکل ری ایکشن کرتے ہیں، لیکن سوچو 3000 سال پہلے جب لیب ہی نہیں تھی، تب لوگ کیمیکل ری ایکشن کیسے کرتے تھے؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ آگ جلانا، روٹی پکانا، اور رنگ بنانا سب کیمیکل ری ایکشنز ہیں جو انسان ہزاروں سال سے کر رہا ہے، بنا یہ جانے کہ یہ کیمسٹری ہے۔

1. آگ - پہلا کیمیکل ری ایکشن:

انسان کی سب سے پہلی کیمیکل ری ایکشن آگ جلانا تھی۔ 10 لاکھ سال پہلے جب انسان نے 2 پتھروں کو رگڑا، تو یہ تھا Combustion Reaction۔ 

لکڑی + آکسیجن = آگ + دھواں + راکھ۔

 اس وقت انسان سمجھتا تھا کہ یہ کوئی جادو ہے، لیکن اصل میں یہ کاربن کا آکسیجن سے ملنا تھا۔ مصر کے لوگ آگ سے لوہا پگھلاتے تھے، یہ بھی ایک کیمیکل ری ایکشن تھی۔

2. مصر کے لوگ اور ممی بنانا:

urdu-post

مصر کے لوگ جو لاشوں کو محفوظ کرتے تھے (Mummification)، وہ اصل میں کیمسٹری کے استاد تھے۔ وہ Natron Salt استعمال کرتے تھے جو لاش سے پانی نکال دیتا تھا۔ یہ ایک Dehydration Reaction تھی۔ ساتھ میں وہ rosin اور تیل لگاتے تھے جو بیکٹیریا کو مار دیتا تھا۔ یہ کیمیکل preservation تھا، جو آج بھی کام کرتا ہے۔ ان کی ممیز 4000 سال بعد بھی صحیح ہیں، اس کی وجہ کیمیکل ہی ہے۔

3. روٹی اور شراب بنانا - Fermentation:

urdu-post

5000 سال پہلے جب عورت نے آٹا گوندھ کر چھوڑ دیا اور وہ پھول گیا، تو یہ Fermentation Reaction تھی۔ خاص خمیر (yeast) نے آٹے کے شوگر کو CO2 گیس میں بدل دیا۔ اسی طرح انگور سے شراب بنانا بھی alcohol fermentation تھی۔ لوگ سمجھتے تھے کہ یہ خدا کا کرم ہے، لیکن یہ خمیر کا کیمیکل کام تھا۔

4. رنگ اور دوائی بنانا:

پرانے لوگ پودوں سے رنگ نکالتے تھے۔ نیل کو پانی میں گھول کر کپڑا رنگنا, یہ extraction and dying تھی۔ اور لوہے کو زنگ لگنے سے بچانے کے لیے تیل لگانا، یہ oxidation کو روکنا تھا۔ Alchemist جو سونا بنانا چاہتے تھے، وہ روز acids بناتے تھے، جیسے سلفیورک ایسڈ، جو آج بھی استعمال ہوتا ہے۔

تو یاد رکھو، کیمسٹری کوئی نئی چیز نہیں ہے۔ انسان ہمیشہ سے کیمسٹ رہا ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ پہلے لوگ انجانے میں کرتے تھے، آج ہم سمجھ کر کرتے ہیں۔

تبصرے (0)

Leave a Comment

Advertisement