صحت

کیا شیشہ واقعی ٹھوس (Solid) ہے یا بہتا ہوا مائع(Liquid)؟




ہمارے ارد گرد بہت سی ایسی چیزیں موجود ہیں جنہیں ہم روزمرہ زندگی میں دیکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم ان کے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں۔ مثال کے طور پر شیشہ! جب ہم کسی کھڑکی، برتن یا آئینے کے شیشے کو چھوتے ہیں تو وہ ہمیں انتہائی سخت، مضبوط اور ٹھوس محسوس ہوتا ہے۔

لیکن اگر فزکس کی نظر سے دیکھا جائے تو شیشہ ایک ایسی انوکھی چیز ہے جو سائنسدانوں کو بھی حیران کر دیتی ہے۔ سائنس کے مطابق شیشہ نہ تو مکمل طور پر (Solid) ہے اور نہ ہی عام مائع (Liquid)، بلکہ یہ ایک  (Supercooled Liquid) یا بے قاعدہ Solid ہے۔

 Solid اور Liquid کا بنیادی فرق

اس راز کو سمجھنے کے لیے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ Solid اور Liquid
 چیزوں میں کیا فرق ہوتا ہے۔ جب کوئی چیز عام  حالت میںSolid ہوتی ہے (جیسے لوہا، برف یا نمک)، تو اس کے اندر موجود ایٹمز (Atoms) اور مالیکیولز ایک خاص اور ترتیب وار ڈھانچے (Crystal Structure) میں مضبوطی سے جڑے ہوتے ہیں۔ دوسری طرف، Liquid چیزوں (جیسے پانی یا تیل) میں یہ مالیکیولز بغیر کسی خاص ترتیب کے آزادانہ حرکت کرتے رہتے ہیں۔

جب شیشہ بنایا جاتا ہے تو ریت اور دیگر کیمیکلز کو بہت زیادہ درجہ حرارت پر پگھلایا جاتا ہے۔ اس حالت میں وہ بالکل  Liquid بن جاتے ہیں۔ لیکن جب اس پگھلے ہوئے شیشے کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے، تو اسے اتنی تیزی سے ٹھنڈا کیا جاتا ہے کہ اس کے مالیکیولز کو کسی باقاعدہ کرسٹل یا ٹھوس ڈھانچے میں ڈھلنے کا موقع ہی نہیں ملتا۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ مالیکیولز Liquid کی طرح بے ترتیب رہتے ہیں، لیکن وہ جم کر سخت ہو جاتے ہیں۔

کیا پرانی عمارتوں کا شیشہ بہتا ہے؟

ایمپیمبا ایفیکٹ کی طرح شیشے کے بارے میں بھی ایک مشہور اور حیرت انگیز مشاہدہ موجود ہے۔ اگر آپ یورپ کے صدیوں پرانے گرجا گھروں (Cathedrals) یا تاریخی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشوں کا معائنہ کریں، تو آپ کو ایک عجیب بات نظر آئے گی۔ ان کھڑکیوں کے شیشے اوپر والے حصے سے باریک (پتلے) اور نیچے والے حصے سے زیادہ موٹے ہوتے ہیں۔

کئی سائنسدانوں اور محققین کا خیال ہے کہ صدیوں کے دوران (Gravity) کی وجہ سے شیشے کے اندر موجود مالیکیولز انتہائی سست رفتار سے نیچے کی طرف بہتے رہے ہیں۔ اگرچہ یہ بہاؤ اتنا سست ہوتا ہے کہ انسان اسے اپنی آنکھوں سے دیکھ نہیں سکتا، لیکن سینکڑوں سال گزرنے کے بعد شیشہ نیچے سے موٹا ہو جاتا ہے۔ (اگرچہ جدید سائنسدان اس بات پر بھی بحث کرتے ہیں کہ پرانے زمانے میں شیشہ بنانے اور کاٹنے کا طریقہ بھی ایسا تھا کہ نیچے کا حصہ موٹا رکھا جاتا تھا، لیکن مالیکیولر سطح پر شیشے کا بہنا ایک طبعی حقیقت ہے)۔



تبصرے (0)

Leave a Comment

Advertisement