صحت

شوگر کو کنٹرول کرنے کا آسان اور قدرتی طریقہ

شوگر کو کنٹرول کرنے کا آسان اور قدرتی طریقہ


آج کل پاکستان میں ہر تیسرا فرد شوگر کے مرض میں مبتلا ہے۔ گوجرانوالہ سمیت پورے پنجاب میں اس کی بڑی وجہ مرغن غذائیں، فاسٹ فوڈ اور ورزش نہ کرنا ہے۔ شوگر ایک خاموش بیماری ہے جو دل، گردوں اور آنکھوں کو متاثر کرتی ہے۔

شوگر کیوں ہوتی ہے؟

جب ہم زیادہ میٹھا کھاتے ہیں تو ہمارے لبلبے میں انسولین بننا کم ہو جاتی ہے، جس سے خون میں گلوکوز کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ اسی کو ذیابیطس یا شوگر کہتے ہیں۔

شوگر کنٹرول کرنے کے 5 آزمودہ طریقے:

1۔ کریلا اور جامن:
کریلا شوگر کے مریض کے لیے قدرت کا تحفہ ہے۔ روزانہ صبح نہار منہ کریلے کا جوس پینے سے شوگر لیول نارمل رہتا ہے۔ اسی طرح جامن کی گٹھلی کا پاؤڈر بھی بے حد مفید ہے۔

2۔ روزانہ 30 منٹ واک:
دوا سے زیادہ اثر پیدل چلنے میں ہے۔ خاص طور پر کھانا کھانے کے بعد 10 منٹ کی واک شوگر کو ایک دم بڑھنے سے روکتی ہے۔ کوشش کریں لفٹ کی بجائے سیڑھیاں استعمال کریں۔

3۔ سفید زہر سے پرہیز:
چینی، میدہ، سفید چاول اور کولڈ ڈرنکس کو سفید زہر کہا جاتا ہے۔ ان کی جگہ جو کا آٹا، براؤن روٹی، دالیں اور ہری سبزیاں کھائیں۔

4۔ میتھی دانہ کا نسخہ:
رات کو ایک چمچ میتھی دانہ ایک گلاس پانی میں بھگو دیں۔ صبح نہار منہ اس کا پانی پی لیں اور دانے چبا لیں۔ یہ نسخہ پرانے حکیموں کا بتایا ہوا ہے۔

5۔ بھرپور نیند اور کم ٹینشن:
رات کو دیر تک جاگنے اور ٹینشن لینے سے بھی شوگر بڑھتی ہے۔ 7 سے 8 گھنٹے کی نیند لازمی لیں اور پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔

کب ڈاکٹر سے رجوع کریں؟

اگر آپ کو بار بار پیاس لگنا، پیشاب کا زیادہ آنا، ہر وقت تھکاوٹ رہنا اور نظر کا دھندلا ہونا محسوس ہو تو فوراً اپنے قریبی ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

تبصرے (0)

Leave a Comment

Advertisement