خبریں

محبت کے نام پر قید، ایک فرانسیسی خاتون کی دل دہلا دینے والی کہانی

محبت کے نام پر قید، ایک فرانسیسی خاتون کی دل دہلا دینے والی کہانی
محبت کے نام پر کیا سے کیا ہو گیا، مگر قدر نہ ملی۔ یہ الفاظ آج کل 54 سالہ فرانسیسی خاتون سلویا یاسمینا (Sylvie Yasmina) کی زندگی کا خلاصہ بن چکے ہیں۔ فرانس میں اپنے شوہر کا سہارا بن کر مالی مدد کرنے والی، خاندان سنبھالنے والی یہ خاتون ۲۰۱۴ میں بچوں سمیت پاکستان آئیں تو ان کی زندگی ایک قید خانے میں تبدیل ہو گئی۔
شادی آسٹریلیا میں ہوئی تھی۔ شوہر پاکستانی تھے، خاتون نے ان کی بھرپور مدد کی، یورپ اور آسٹریلیا میں خوشگوار زندگی گزاری۔ مگر جب 2014 میں پاکستان (خیبر کے علاقے باڑہ) منتقل ہوئے تو سب کچھ بدل گیا۔ خاتون کے مطابق شوہر نے انہیں اور بچوں کو گھر میں قید کر لیا۔ باہر نکلنے، کسی سے بات کرنے، فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ روزانہ جسمانی اور ذہنی تشدد کا سلسلہ جاری رہا۔ بچوں کی تعلیم چھوٹ گئی، باہر کی دنیا سے مکمل رابطہ منقطع ہو گیا۔
حال ہی میں ایک بیٹے کے بھاگ نکلنے اور پولیس کو مطلع کرنے کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر سلویا یاسمینا اور ان کے پانچ بچوں کو بازیاب کیا۔ شوہر گرفتار ہے، خاتون اور بچے تحویل میں ہیں اور وہ فرانس واپس جانا چاہتی ہیں۔
یہ کہانی صرف ایک خاتون کی نہیں، بلکہ ہزاروں ایسی خواتین کی عکاسی کرتی ہے جو محبت یا شادی کے نام پر پاکستان آتی ہیں اور پھر گھریلو تشدد، حبس اور استحصال کا شکار ہو جاتی ہیں۔ ہمارے معاشرے میں عورت کو ملک، مذہب یا ثقافت کی آڑ میں قید کرنے کی ذہنیت اب بھی موجود ہے۔ غیر ملکی خاتون ہونے کے باوجود سلویا کو یہ سلوک ملا تو سوچیں مقامی خواتین کا کیا حال ہوتا ہو گا؟
یہ واقعہ ہمیں دو باتیں یاد دلاتا ہے:

شادی سے پہلے تحقیق اور حقیقت پسندی کی اہمیت  محبت میں اندھا ہو کر فیصلے کرنے والوں کے لیے سبق۔
گھریلو تشدد کے خلاف سخت قانون اور عملدرآمد کی ضرورت  پولیس نے اس کیس میں اچھا کام کیا، مگر ایسے بہت سے کیس اب بھی پوشیدہ ہیں۔

سلویا یاسمینا اور ان کے بچوں کے لیے دعا ہے کہ وہ جلد فرانس پہنچیں اور پرامن زندگی گزاریں۔ اللہ ان پر رحم کرے اور ان کے زخموں کو بھر دے۔
معاشرے کو تبدیل کرنے کے لیے ہمیں عورت کی عزت، آزادی اور حقوق کی قدر کرنی ہوگی۔ محبت کا نام قید نہیں، آزادی اور احترام ہے۔

تبصرے (3)

Leave a Comment

4 weeks ago
Very sad story
vesper
vesper Verified
4 weeks ago
Sad
vesper
vesper Verified
4 weeks ago
This is what happens when a person is blinded by love and can't see anything.
Advertisement