صحت

کرسپی چکن شاورما ریسیپی گھر پر بازار جیسے ذائقے کے ساتھ بنائیں

کرسپی چکن شاورما ریسیپی گھر پر بازار جیسے ذائقے کے ساتھ بنائیں
رسپی چکن شاورما ریسیپی

آج کل ہر کوئی اسی شاورما کی بات کر رہا ہے۔ بازار والا شاورما کھا کھا کر جب دل بھر جائے تو سمجھ نہیں آتا گھر پر ویسا ذائقہ کیسے لائیں۔ میں نے بھی پہلے 2-3 دفعہ کوشش کی، کبھی روٹی سخت ہو گئی، کبھی چکن اندر سے کچا رہ گیا۔

پھر مجھے یہ والا طریقہ ملا۔ اس میں چکن اوپر سے بالکل کرسپی ہوتا ہے اور اندر سے اتنا جوسی کہ منہ میں جاتے ہی گھل جائے۔ اور جو اس کی وائٹ ساس ہے نا، وہی اس کا اصل راز ہے۔

اگر تمہیں بھی رات کو بھوک میں کچھ چٹ پٹا کھانے کا دل کرتا ہے، تو یہ ریسیپی آج ہی ٹرائی کرو۔ بچوں کو بھی بہت پسند آئے گی۔

 1 - چکن میرینیٹ کرنے کے لیے
urdu-post
چکن کو اچھا میرینیٹ کرنا ہی سب سے ضروری کام ہے۔ اس کو ہلکا مت لو۔

 اجزاء:
- چکن بون لیس - 500 گرام
- دہی - 4 چمچ
- لہسن ادرک پیسٹ - 1 چمچ
- لال مرچ - 1 چمچ
- ہلدی - آدھا چمچ
- زیرہ پاؤڈر - 1 چمچ
- گرم مصالحہ - آدھا چمچ
- سرکہ - 1 چمچ
- نمک - حسب ذائقہ
- آئل - 2 چمچ

 طریقہ:
سب سے پہلے چکن کو لمبی پتلی بوٹیوں میں کاٹ لو۔ اب ایک باؤل میں دہی، سارے مصالحے، سرکہ اور آئل ڈال کر اچھی طرح مکس کر لو۔ چکن کو اس میں ڈال کر ہاتھ سے اچھی طرح مل لو۔ اس کو ڈھک کر 1 گھنٹہ فریج میں رکھ دو۔ اگر ٹائم زیادہ ہے تو 2-3 گھنٹے رکھ لو، ذائقہ اور بھی اچھا آئے گا۔

 2 - کرسپی چکن تیار کریں

اب آتی ہے سب سے مزیدار والی چیز، کرسپی کوٹنگ۔

 اجزاء:
- میدہ - 1 کپ
- کارن فلور - 2 چمچ
- لال مرچ - آدھا چمچ
- نمک - تھوڑا سا
- ٹھنڈا پانی - 1 کپ

 طریقہ:
ایک باؤل میں میدہ، کارن فلور، لال مرچ اور نمک مکس کر لو۔ اب میرینیٹ کیا ہوا چکن کا ایک ٹکڑا اٹھاؤ، پہلے سوکھے میدے میں لپیٹو، پھر ٹھنڈے پانی میں ڈپ کرو، اور پھر دوبارہ میدے میں لپیٹو۔ ہاتھ سے ہلکا سا دباؤ تاکہ کوٹنگ اچھی طرح چپک جائے۔

اب کڑاہی میں آئل گرم کرو۔ آئل ہلکا گرم ہو تو چکن ڈال دو۔ تیز آنچ پر مت پکاؤ، ورنہ اوپر سے جل جائے گا اور اندر سے کچا رہ جائے گا۔ ہلکی آنچ پر 7-8 منٹ تک فرائی کرو جب تک گولڈن براؤن نہ ہو جائے۔ نکال کر ٹشو پر رکھ لو تاکہ ایکسٹرا آئل نکل جائے۔

 3 - وائٹ ساس بنائیں
urdu-post
بازار والے شاورما کی جو وائٹ ساس ہوتی ہے نا، وہی یہ ہے۔

اجزاء:
- مایونیز - 1 کپ
- دہی - 3 چمچ
- لہسن پیسٹ - 1 چمچ
- لیموں کا رس - 1 چمچ
- چینی - آدھا چمچ
- نمک - چٹکی بھر

 طریقہ:
ساری چیزوں کو ایک باؤل میں ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لو۔ اس کو 10 منٹ فریج میں رکھ دو۔ یہ ساس ٹھنڈی ہو کر اور بھی گاڑھی اور مزیدار ہو جاتی ہے۔

4 - شاورما تیار کریں
urdu-post

 اجزاء:
- شاورما روٹی یا پراٹھا - 4 عدد
- پیاز - 1 عدد باریک کٹی ہوئی
- بند گوبھی - تھوڑی سی
- کھیرا - 1 عدد
- ٹماٹو کیچپ - حسب ضرورت

 طریقہ:
روٹی کو توے پر ہلکا سا گرم کر لو۔ اس پر پہلے وائٹ ساس لگاؤ، پھر کرسپی چکن کے ٹکڑے رکھ دو۔ اوپر سے پیاز، بند گوبھی اور کھیرا ڈال دو۔ تھوڑا سا کیچپ بھی ڈال دو۔ اب اس کو ٹائٹ رول کر کے بٹر پیپر میں لپیٹ لو۔

اگر تمہیں اور کرسپی چاہیے تو رول کو دوبارہ توے پر 1-2 منٹ سیک لو۔ بس تمہارا کرسپی چکن شاورما تیار ہے۔

 آخری بات

یقین کرو، ایک دفعہ یہ گھر پر بنا لوگے تو باہر کا شاورما بھول جاؤ گے۔ یہ ریسیپی سیو کر لو اور اپنی دوست کو بھی ضرور بھیجو۔

تم نے بنایا تو مجھے ضرور بتانا کیسا بنا؟

تبصرے (0)

Leave a Comment

Advertisement